سٹائلو کی نئی کلیکشن 'In Another Life' سٹورز اور آن لائن لانچ

Published On 09 September,2025 05:41 pm

پاکستان کے ریٹیل منظرنامے میں چار دہائیوں سے زیادہ کا سفر طے کرنے والا برانڈ سٹائلو آج ملک کے صفِ اول کے فیشن برانڈز میں شمار ہوتا ہے، ایک چھوٹی سی جوتوں کی دکان سے شروع ہونے والا یہ سفر اب تقریباً ہر بڑے شہر میں نمایاں آؤٹ لیٹس تک جا پہنچا ہے۔

آج سٹائلو نہ صرف خواتین کے جوتوں بلکہ بیگز، ملبوسات، بچوں کے جوتے اور پرفیومز کے لیے بھی پہچانا جاتا ہے، روایت اور جدت کو یکجا کرنے کی بدولت یہ ہر عمر کی خواتین کا پسندیدہ برانڈ ہے۔

"In Another Life" کلیکشن کی جھلک

اس سیزن سٹائلو نے اپنی نئی جوتوں کی کلیکشن "In Another Life" متعارف کروائی ہے، جس میں روزمرہ استعمال سے لے کر دلکش اور منفرد ڈیزائن تک ہر ذوق رکھنے والی خواتین کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے، یہ کلیکشن "The Great Stylo Sale" کا حصہ بھی ہے جس میں صارفین 51 فیصد تک فلیٹ ڈسکاؤنٹ اور 15 ستمبر تک ملک بھر میں فری ڈیلیوری کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

خواتین کے جوتے: روزمرہ سے لے کر تقریبات تک

 خواتین کے جوتوں کی کیٹیگری ہمیشہ سے سٹائلو کی سب سے مضبوط پہچان رہی ہے، جو آرام، خوبصورتی اور مناسب قیمت کا امتزاج پیش کرتی ہے، "In Another Life" کلیکشن میں روزمرہ پہننے اور تہواروں کے مواقع کے لیے نئے اور تازہ ڈیزائن شامل کیے گئے ہیں۔

سنیکرز: انداز اور سہولت کا امتزاج

 پاکستانی خواتین میں سنیکرز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ یہ اب محض کیژول آؤٹنگ ہی نہیں بلکہ کام اور نیم رسمی مواقع کے لیے بھی پہنے جاتے ہیں، سٹائلو کی نئی کلیکشن میں عالمی رجحانات اور مقامی ذوق کو ملاتے ہوئے خواتین کے لیے ایسے اسنیکرز شامل کیے گئے ہیں جو بیک وقت سٹائلش اور آرام دہ ہیں۔

 فارمَل اور فینسی سینڈلز

 شادیوں، تقریبات اور پارٹیوں کے لیے سینڈلز ہمیشہ مقبول انتخاب رہتے ہیں، سٹائلو کی اس کلیکشن میں خوبصورت سٹراپس، جدید آرائش، اور میٹلک فنشنگ کے ساتھ ایسے ڈیزائن شامل ہیں جو روایتی اور جدید ملبوسات دونوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔

چپل اور کیژول سلپرز

آسانی سے پہنے جانے والے چپل اور سلپرز بھی اس کلیکشن کا اہم حصہ ہیں، سٹائلو نے ان کیٹیگریز میں نئے ڈیزائن شامل کر کے آرام اور فیشن دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے، یہ روزمرہ استعمال اور گھریلو پہناؤ کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

روایتی کھسہ: ورثہ اور جدیدیت کا حسین امتزاج

کھسہ پاکستانی ثقافت میں ہمیشہ ایک خاص مقام رکھتا ہے اور عموماً روایتی مواقع پر پہنا جاتا ہے، سٹائلو نے اس ورثے کو جدید رنگوں، منفرد ڈیزائنز اور بہتر آرام دہ تراش خراش کے ساتھ دوبارہ زندہ کیا ہے،  In Another Life  کلیکشن میں کھسے کو خاص انداز میں پیش کیا گیا ہے جو روایت اور جدید فیشن کا حسین امتزاج ہے۔

جوتوں سے آگے: بیگز، ملبوسات اور مزید

 اگرچہ جوتے سٹائلو کی بنیادی پہچان ہیں، لیکن برانڈ نے اب اپنی رینج کو ہینڈ بیگز، فیشن ایپیرل، بچوں کے جوتے اور پرفیومز تک بڑھا دیا ہے۔ یہ سب مصنوعات بھی "دی گریٹ سٹائلو سیل" میں شامل ہیں، جس سے سٹائلو ایک  One Stop Fashion Destination  کے طور پر ابھر رہا ہے۔

دی گریٹ سٹائلو سیل: ڈسکاؤنٹس اور فری ڈلیوری

اس وقت جاری "دی گریٹ اسٹائلو سیل" کی بدولت صارفین کو 51 فیصد فلیٹ ڈسکاؤنٹ اور 15 ستمبر تک فری ڈیلیوری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اس پیشکش سے خواتین گھر بیٹھے آسانی سے کلیکشن دیکھ اور خرید سکتی ہیں۔

خصوصی کامیابی

سٹائلو کی نئی کلیکشن  In Another Life  نہ صرف برانڈ کی جدت اور معیار کی عکاس ہے بلکہ پاکستانی فیشن مارکیٹ میں اس کے مضبوط اور متحرک کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے، وسیع ورایٹی، خواتین کے جوتوں کی مختلف کیٹیگریز، اور دیگر فیشن مصنوعات کے ساتھ اسٹائلو اپنی متنوع کسٹمر بیس کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتا جا رہا ہے۔