لاہور: (دنیا نیوز) سیلابی صورتحال کے گہرے اثرات، مہنگائی کی لہر زور پکڑنے لگی۔
سپلائی چین متاثر ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہوگئیں، سبزیاں اور پھل قوت خرید سے باہر ہوگئے، پولٹری مصنوعات کی خریداری بھی آسان نہ رہی۔
پیاز 120، ٹماٹر 220، لہسن 420 روپے کلو تک جا پہنچا، ادرک 600، ٹینڈے 350، آلو 120 روپے کلو ہو گئے، سیب اور انگور 400 روپے کلو، کیلے 260 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔
مرغی کے گوشت کے سرکاری دام 595 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں صافی گوشت 780 روپے کلو تک پہنچ گیا، آٹے کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے تک مہنگا ہو گیا، انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام ہوگئی۔
مہنگائی سے ستائی شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ بھی سستا نہیں رہا، کوئی چیز قوت خرید میں نہیں رہی۔