بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں ہونیوالے خودکش حملوں میں بھی افغان شہری ملوث نکلے۔
گزشتہ ہفتے بنوں میں حملہ کرنیوالے 3 دہشت گردوں کی افغان باشندوں کے طور پر شناخت ہوگئی، دہشت گرد نجیب اللہ نے ایف سی لائنز پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی تھی۔
دہشتگردوں کو افغان پناہ گزین میں شامل کچھ عناصر کی مدد بھی حاصل ہے، پاکستان عرصہ دراز سے کہہ رہا ہے دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہیں۔