اسلام آباد:(دنیا نیوز) ورچوئل ایسٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے لائسنسنگ کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی سطح کی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں،پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں میں ڈیل کے تقریبا 4 کروڑ صارفین موجودہ ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں میں سالانہ حجم 300 ارب ڈالر سے زائد کی ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی دنیا بھر کی کرپٹو ایکسچینجز کو پاکستان آنے کی دعوت دی، آئی ایم ایف، کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ، اینٹی منی لانڈڑنگ اقدامات کے مطابق ورچوئل اثاثہ ماڈل ہے، اینٹی منی لانڈرنگ، کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ اور سائبر سکیورٹی اقدامات کو لازم قرار دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں ریگولٹری اتھارٹی نے عالمی سطح کی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرنے کی آخری تاریخ نہیں دی ، صرف لائسنس یافتہ عالمی ورچوئل ایسٹ سروسز پرووائیڈرز لائسنسنگ کیلئے اہل قرار دی جائیں گی۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ عالمی سطح کی کمپنی یو ایس، یوکے، سنگاپور، یو اے ای یا یورپی یونین میں کہیں سروسز فراہم کرتی ہوں،عالمی کمپنیوں کو کمپنی کی معلومات، لائسنسنگ تفصیلات، کمپلائنس ہسٹری اور اظہار دلچسپی بتانا ہو گا۔