عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ کو حادثہ ، صحافی بال بال بچ گئے

Published On 13 September,2025 05:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ کو حادثہ پیش آ گیا، صحافی بال بال بچ گئے۔

لفٹ تیسری منزل سے پہلی منزل پر آکر گری، لفٹ اٹکنے کی وجہ سے صحافی محفوظ رہے۔

مختلف نجی چینلز کے کیمرہ مین اور خاتون صحافی بھی لفٹ میں سوار تھی، لٹکی ہوئی لفٹ کا دروازہ کھول کر متاثرین کو نکالا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ لمحے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی اسی لفٹ سے روانہ ہوئے تھے۔