بارشوں کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ

Published On 12 September,2025 04:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بارشوں کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ کر لیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران سڑکوں پر پڑنے والے گڑھے بھرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف یونین کونسلوں کی اندرونی گلیوں کی ڈویلپمنٹ سکیم پر بھی کام شروع ہوجائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔