اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے پاکستان میں پانی، توانائی اور ریلوے منصوبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان اور یورپی یونین کا اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یورپی یونین کے سفیر نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک یورپی یونین اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے ملکی معیشت بارے اور موجودہ سیلابی صورتحال بارے آگاہ کیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت بحالی کے راستے پر ہے، عالمی اداروں کی مثبت رپورٹس اعتماد کی عکاس ہیں، سیلاب سے 950 سے زائد جانوں کا ضیاع ہوا، سیلاب سے فصلوں و انفراسٹرکچر کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کو جلد فعال کیا جائے گا۔
یورپی سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ملک ہے، 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔
ملاقات کے دوران یورپی سفیر کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس سے پاکستان کی برآمدات کو بڑا فروغ ملا۔