یورپی یونین اسرائیل کیساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر غور کر رہا ہے: فلسطینی سفیر

Published On 12 August,2025 09:45 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل کیساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے بتایا کہ ترکیہ پہلے ہی اسرائیل کیساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرچکا ہے، جرمنی نے بھی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا۔

فلسطینی سفیر ریاض منصور کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک بھی اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے زور ڈال سکتے ہیں۔