کراچی :(دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نجی ایئر کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کرتے ہوئے آپریشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے نے نجی ایئر کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل اِس بنیاد پر کیا گیا کہ نجی ایئر لائنز کے جہاز دستیاب نہیں، معاملہ سامنے آنے پر کارروائی ہوئی۔
ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ سول ایوی ایشن نے نجی ایئر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نجی ایئر جہاز دستیاب ہونے پر بحالی کا کیس زیر غور لایا جائے گا اور ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ بحالی جہازوں کی دستیابی سے مشروط ہے۔