انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

Published On 03 October,2025 05:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے کم ہوگئی، انٹربینک مارکیٹ میں 281 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔