اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک، آئی ایف سی، ایم آئی جی اے حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ان کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات ہو گی۔
آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے، پالیسی سطح مذاکرات میں آئندہ ماہ کیلئے نئے اہداف معاشی ٹیم کو سونپے جائیں گے۔
سیلاب کے باعت معاشی شرح نمو، ٹیکس اہداف میں کمی پر بات چیت متوقع ہے، معاشی اہداف میں نرمی کیلئے حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ میکرواکنامک فریم میں تبدیلی معاشی ٹیم کی درخواست پر ہو گی۔