پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

Published On 01 November,2025 06:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بدستور بد ترین سموگ کی لپیٹ میں رہا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا بھی انتہائی آلودہ رہی، ایئر کوالٹی انڈیکس 351تک پہنچ گیا، پاکستان میں گوجرانوالہ سب سے آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 521 ریکارڈ کیا گیا، فیصل آبادمیں اے آئی کیو275، ملتان میں 273ریکارڈ کیا گیا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی، آلودگی پھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہا، 22 مقدمات درج کرکے قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔