اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی دلچسپی برقرار ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق فنانسنگ سے بی ٹو بی ماڈل کی طرف منتقل ہوگیا، سعودی سرمایہ کاری کیلئے مائننگ، آئی ٹی، زراعت، فوڈ اور ٹورازم ترجیحی شعبے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکوڈک کی پہلی پیداوار میں 2.8 ارب ڈالر کی برآمدی صلاحیت ہے، سعودی کمپنی منارا منرلز نے 15 فیصد شیئر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، امریکی ایکزم بینک کی شمولیت جلد بحال ہونے کی امید ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پروگرام کا دوسرا جائزہ مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف بورڈ کا فیصلہ دسمبر کے شروع میں متوقع ہے۔



