کراچی کنگز کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف درکار

Last Updated On 15 March,2018 06:25 pm

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف 6 وکٹوں پر 181 رنز بنا ئے۔ کامران اکمل نے پچہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے چھ چھکے لگائے۔ سعد نسیم نے35  اور ڈیرن سیمی نے 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سیمی کی اننگ میں 4 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز کے عثمان خان نے 3 جبکہ شاہد آفریدی، محمد عامر اور روی بوپارہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  

یاد رہے کہ  پلے آف میں رسائی کے لئے پشاور زلمی کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،اسے اپنے آخری دونوں میچز جیتنے ہیں ۔ایک میچ کی شکست سے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پلے آف کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔ کراچی کنگز کی قیادت آج اوئن مورگن کر رہے ہیں  جبکہ عماد وسیم کو ایک دو دن آرام دیا گیا ہے۔

 پشاور زلمی نے ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5 میں شکست اور 3 میں کامیابی حاصل کی جب کہ کراچی کنگز نے بھی اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔ دن کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد کی ٹیم پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ہی ٹیمز پلے آف کےلئے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان یہ میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔