پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز سکور کیے۔ جواباً کنگز کی بیٹنگ لائن ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی تاہم بابر اعظم ایک اینڈ پر ڈٹے رہے، انہوں نے 66 رنز سکور کیے۔ دوسرے اینڈ پر کنگز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتیں رہیں شاہد آفریدی نے کچھ امید دلائی لیکن وہ بھی 26 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔
A super display with the bat and then a superb job on the field give @PeshawarZalmi a dominant 44 run victory over Kings.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
For Highlights visit: https://t.co/swS6t4nxwv#PZvKK #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/B5utjXZlwM
اننگز کے اختتام تک کراچی کنگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بنا سکی۔ زلمی کی جانب سے ڈانس نے 3 جبکہ وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف 6 وکٹوں پر 181 رنز بنا ئے۔ کامران اکمل نے پچہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے چھ چھکے لگائے۔ سعد نسیم 35 نے اور ڈیرن سیمی نے 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سیمی کی اننگ میں 4 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز کے عثمان خان نے 3 جبکہ شاہد آفریدی محمد عامر اور روی بوپارہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے بعد پشاور زلمی کے 9میچوں 4 جیت کے ساتھ 8پوائنٹس ہیں جبکہ 5 میچوں میں انہیں شکست ہوئی جبکہ کراچی کنگز نے 9 میچوں 4 جیتے اور اتنے ہی ہارے جبکہ ان کا ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا تاہم ان کے 9پوائنٹس ہیں۔