اسلام آباد کی عمدہ بولنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 147 رنز تک محدود

Last Updated On 15 March,2018 11:36 pm

 شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شین واٹسن کوئٹہ کے لیے اوپن کرنے آئے تاہم 8 رنز بناکر سمیت پیٹل کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جیسن روئے تھے جو عماد بٹ کی گیند پر 17 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ کیون پیٹرسن بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور فہیم اشرف کی گیند پر 7 رنز بناکر کیپر لیوک رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سرفراز احمد اور عمر امین کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم 28 رنز بناکر عمر امین عماد بٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ گلیڈی ایٹرز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب سرفراز احمد ایک فل ٹاس گیند کو کھیلنے میں ناکام رہے اور 43 رنز بنانے کے بعد حسین طلعت کی وکٹ بن گئے۔

 

اس کے بعد فہیم اشرف نے جلد ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو مزید کامیابی دلاتے ہوئے انور علی اور محمد نواز کو میدان بدر کر کے کوئٹہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

اختتامی اوورز میں رلی روسو اور حسان خان نے اچھا کھیل پیش کیا جس کی بدولت گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز میں 147 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ گلیڈی ایٹرز کیجانب سے فہیم اشرف نے 3 جبکہ عماد بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائںٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سہرفہرست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائںٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ دونوں ٹیمیں ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آج کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں انہوں نے رمیز راجہ کی جگہ عمر امین کو ٹیم میں شامل کرکے میدان میں اْتار ا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ روز لاہور قلندرز کے ہاتھوں 17رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ میچ جیتے والی ٹیم برقرار رکھی ہے،انہوں نے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کو 33رنز سے مات دی تھی۔