سام سنگ گلیکسی نے پاکستان میں ایس نائن اور نائن پلس موبائل فون متعارف کرا دیا

Last Updated On 15 March,2018 10:04 pm

 

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز ایس 9 اور ایس 9 پلس جمعہ (15 مارچ) کو مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوں گے اور لوگ اسے خریدنے کے لیے کافی پرجوش بھی ہیں۔ یہ نیا فون گزشتہ سال کے ایس 8 جیسے ڈیزائن کے ساتھ ہی ہے تاہم اس کے ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر کو نمایاں حد تک بہتر کیا گیا ہے یعنی پہلے سے زیادہ تیز پراسیسر بلکہ پہلی بار ایس سیریز کے کسی فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جو کہ ڈی ایس ایل آر جیسی تفصیلی تصویر لینے میں مدد دے سکتا ہے۔

ڈوئل کیمرہ سیٹ ایس 9 پلس میں دیا گیا ہے جس کی قیمت کمپنی نے 840 ڈالرز یا 93 ہزار پاکستانی رکھی ہے تاہم ایک ریسرچ کمپنی ٹیک انسائیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی اس ڈیوائس کا ایک ہینڈ سیٹ 379 ڈالرز (لگ بھگ 42 ہزار پاکستانی روپے) میں تیار کر رہی ہے۔ یہ لاگت گزشتہ سال کے ایس 8 پلس کے مقابلے میں زیادہ ہے جو کہ 343 ڈالرز تھی جس کی وجہ نئے فون میں زیادہ ایڈوانس کیمرہ سسٹم اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہونا ہے۔

مجموعی طور پر سام سنگ اس فون کی لاگت اور فروخت کی قیمت سے 50 فیصد سے زیادہ منافع کمائے گی، اس کے مقابلے میں ایپل آئی فون ایکس پر 61 فیصد منافع کما رہی ہے۔