واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائںٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائںٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ دونوں ٹیمیں ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آج کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں انہوں نے رمیز راجہ کی جگہ عمر امین کو ٹیم میں شامل کرکے میدان میں اْتارا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ روز لاہور قلندرز کے ہاتھوں 17رنز سے شکست ہوئی تھی۔
The table toppers @IsbUnited take on @TeamQuetta.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
Who will win this one? #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #QGvIU pic.twitter.com/xm0MQYlhCX
اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ میچ جیتے والی ٹیم برقرار رکھی ہے،انہوں نے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کو 33رنز سے مات دی تھی۔