لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Last Updated On 16 March,2018 04:47 pm

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج دو میچ کھیلے جا رہے ہیں اور پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ پشاور زلمی کی ٹیم کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے آج کے میچ میں کامیاب ہونا ضروری ہے کیونکہ میچ میں ناکامی کی صورت میں پشاور کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی، تاہم اگر وہ آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو دیگر دو ٹیموں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا پلے آف مرحلے میں پہنچنا چیلنج ہوگا۔

لاہور قلندرز کی بات کی جائے تو وہ پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم ایونٹ کے آخری 3 میچوں میں لگاتار کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔