کنگز بمقابلہ زلمی: پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

Last Updated On 21 March,2018 09:45 pm

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان فیصلہ کن معرکہ جاری ہے۔ کنگز نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔  زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا۔ کامران اکمل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنائی۔ پشاور زلمی نے 10 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 120 رنز بنا لیے ہیں۔ زلمی کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں فلیچراور کامران اکمل شامل ہیں۔ کامران 27 گیندوں پر 77 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کی وکٹیں روی بوپارا نے حاصل کیں۔

 

میچ کا آغاز دیر سے ہونے کی وجہ سے 4 اوورز کم کر کے میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ آج کی فاتح ٹیم فائنل معرکے میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی مکمل طور پر فٹ نہیں جب کہ کراچی کنگز کو بھی اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کنگز کی کپتانی محمد عامر کر رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا ٹیم میں نہ ہونا بڑا نقصان ہے۔ پشاورزلمی میں تمیم اقبال کی جگہ کرس جارڈن کو شامل کیا گیا ہے ۔ کپتان پشاور زلمی کا کہنا تھا کہ فائنل میں  پہنچنےکی کوشش کریں گے اور زیادہ سے زیادہ سکورکرنے کی کوشش کریں گے۔