جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کو 492 رنز سے شکست

Last Updated On 03 April,2018 11:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کو جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ریکارڈ چار سو بانوے رنز سے شکست ہوئی، پروٹیز اڑتالیس برس بعد کینگروز کے خلاف ہوم سیریز جیتے۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ نے چار سو بانوے رنز سے ہرا کر بڑی فتح کا چوراسی سالہ ریکارڈ توڑدیا۔ آسٹریلوی ٹیم کو چھ سو بارہ رنز کا ہدف ملا تاہم کینگروز صرف ایک سو انیس رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔ فاسٹ باؤلر ویرن فیلنڈر نے چھ کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ پروٹیز نے چار میچز کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کی، جنوبی افریقہ نے اڑتالیس برس بعد ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی۔