لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے

Last Updated On 24 May,2018 05:49 pm

لندن: (دنیا نیوز) لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ، میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 72رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور مارک اسٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا، انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 کے مجموعی سکور پر گری۔ مارک اسٹون مین چار رنز بنا کرمحمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کپتان جوئے روٹ بھی صرف چار رنز بنا سکے، انہیں حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیوڈمیلان بھی چھ رنز بنا کر حسن علی کا ہی نشانہ بنے، چھیالیس رنز پر ناقابل شکست ایلسٹر کک کیرئیر کا ریکارڈ لگاتار 153واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے پر پہلے باؤلنگ کو ہی ترجیح دیتے، امید ہے نوجوان پاکستانی کھلاڑی آج اچھی پرفارمنس دیں گے۔