پی سی بی کا تین ملکوں کیخلاف سیریز کا اعلان

Last Updated On 29 August,2018 06:16 pm

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ لائنز کیساتھ ہوم سیریز کا اعلان کر دیا، سیریز یو اے ای کے نیوٹرل مقام پر کھیلی جائے گی۔

کرکٹ لورز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ لائنز کیساتھ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ تمام میچز یو اے ای کے نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہو گی، دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔ 31 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف میدان سجے گا۔ گرین شرٹس اور کیویز کی سیریز 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ پر مشتمل ہو گی۔ نیوزی لینڈ اے کیساتھ سیریز 12 اکتوبر اور انگلینڈ لائنز کے خلاف ہوم سیریز 18 نومبر سے شروع ہوگی۔