لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا آرمی ٹرینگ سکول ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ جاری ہے، کرکٹرز تیزاندازی بھی سیکھنے لگے اور سائیکلنگ کا بھی لطف اٹھایا۔
کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ کی تیاری کیلئے آرمی ٹریننگ سکول ایبٹ آباد میں فزیکل کیمپ جاری ہے جہاں کھلاڑیوں نے اللہ اللہ کا ورد کرتے ہوئے جاگنگ کی، تیر اندازی کے گر سیکھے اور سائیکلنگ کا لطف بھی اٹھایا۔
آرمی کے انسٹرکٹر نے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فٹنس پر لیکچر دیا چیمپئنز ٹرافی کی چیمپئن قومی ٹیم ایشیا کپ میں 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔