چوتھے ٹیسٹ میں اشون ، جدیجہ دونوں کھیلیں گے :کوہلی

Last Updated On 31 August,2018 10:11 pm

روز بائول (نیٹ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں اشون اور جدیجہ دونوں کو کھلایا جائے گا۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی باتیں کی جا رہی تھیں مگر انگلینڈ کی جانب سے معین علی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد دائیں ہاتھ کے آف سپنر روی چندر اشون کو ٹیم میں کھلانے کی رضامندی ظاہر کر دی گئی۔