لاہور (دنیا نیوز ) کھلاڑی صرف کھیل سے ہی نہیں فلاحی کاموں سے بھی ملک کا نام روشن کرتے ہیں اس لئے ٹیم پاکستان نے ڈیم فنڈز کے لئے 32 لاکھ روپے دیئے ہیں۔ رہی بات کرکٹ کی تو ایشیا کپ بالخصوص بھارت کے خلاف شاہین میدان میں اترنے بلکہ اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔
میدان میں کھیل سے اور باہر فلاحی کاموں سے شاہینوں نے ہمیشہ پاکستان کا مان رکھا ہے۔ ڈیم کے لئے پیسوں کی ضرورت پڑی ہے تو ہر کرکٹر نے دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ایشیا کپ کی بات کریں تو کپتان سرفراز نے ایونٹ کو ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز قرار دیا ہے۔
جس بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں ہرایا تھا قومی ٹیم اس بار بھی نیچا دکھانے کو تیار ہے۔ مگر سرفراز احمد سمجھتے ہیں کہ گرین شرٹس کو سال پہلے کی جیت کی نفسیاتی برتری حاصل نہیں۔
ایونٹ کے لئے قومی ٹیم آج متحدہ عرب روانہ ہوگی جہاں پہلا میچ سولہ ستمبر کو ہانگ کانگ اور 19 کو بھارت کے خلاف شیڈول ہے۔