اوول: (دنیا نیوز) انگلینڈ نے بھارت کو اوول ٹیسٹ میں 118 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے جیت لی ہے۔ جیمز اینڈرسن 564 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔
بھارتی ٹیم اوول ٹیسٹ میں بھی ایک سو اٹھارہ رنز سے ناکام ہو گئی۔ انگلینڈ کے 463 رنز کے تعاقب میں ویرات کوہلی الیون تین سو پینتالیس رنز بنا سکی۔ اوپنر لوکیش راہول اور وکٹ کیپر ریش باح پانٹ کی سنچریاں بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ ایلسٹر کک کے 12سالہ کیرئیر کا مین آف دی میچ کے ایوارڈ پر اختتام ہوا۔
جیمز اینڈرسن پانچ سو چونسٹھ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔ انگلش ٹیم نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کوہلی الیون کو چار ایک سے ہرایا۔