دبئی: آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں شاہینوں کی پریکٹس

Last Updated On 13 September,2018 06:23 pm

دبئی: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کی ایشیا کپ کیلئے دبئی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان ماری، نئے کوچ شاہینوں کو فیلڈنگ میں نمبر ون ٹیم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ایشیا میں کرکٹ حکمرانی کی جنگ جاری ہے، شاہینوں کی دبئی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ نئے کوچ کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے سلپ کیچنگ کی خوب پریکٹس کی جبکہ بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیاں دور کیں۔ آئی سی سی اکیڈمی میں بولروں نے بھی خوب جان ماری۔ نئے کوچ گرانٹ براڈ برن پاکستان کو نمبر ون فیلڈنگ سائیڈ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

بارہویں ایشیا کپ کا آغاز پندرہ ستمبر کو ہو گا، پاکستان 16ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ ایشیا کپ کا سپر میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ،،انیس ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔