ملتان: لاسٹ مین سٹینڈ کرکٹ میچ میں زواری اور غالب جمخانہ کا شاندار کھیل

Last Updated On 14 September,2018 03:52 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں لاسٹ مین سٹینڈ کرکٹ لیگ کا افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں زواری اور غالب جم خانہ نے دلچسپ کھیل پیش کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔

لاسٹ مین سٹینڈ کرکٹ لیگ میں تین ڈویثزن کے 32 کلب کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں تاہم لیگ کے افتتاحی میچ میں زواری اور غالب جم خانہ کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا جس میں غالب جم خانہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف دیا ۔

زورای کلب کی ٹیم آخری اوور کی پہلی بال پر 127 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس سے افتتاحی میچ جیتنے کا اعزاز غالب جم خانہ کو حاصل ہونے پر مہمان خصوصی علی خان ترین نے مبارکباد دی۔

لاسٹ مین سٹینڈ لیگ 2 ماہ تک جاری رہیگی جس میں فائنل کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کیلئے خصوصی انعامات رکھے گئے ہیں۔