روہت شرما بھی شاداب کی گگلی سے پریشان

Last Updated On 23 September,2018 11:46 pm

لاہور (دنیا نیوز ) بھارتی کپتان روہت شرما بھی پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان کی گگلی سے پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں شاداب خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس بار بھی روہت شرما کو آئوٹ کرنے کی تیاری کر چکے ہیں۔

دنیا نیوز کو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کو آئوٹ کرنا ان کیلئے ایک یادگار لمحہ تھا اور ان کی کوشش ہو گی کہ وہ آج کے میچ میں بھی انہیں آئوٹ کر کے اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کریں۔