ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،پاکستانی اور افغانی کرکٹرز کو جرمانے

Last Updated On 23 September,2018 04:29 pm

دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرپاکستانی اور افغان کرکٹرز کو جرمانےکر دیئے گئے۔کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

ایشیا کپ میں پاکستانی اور افغان کھلاڑیوں کو جرمانے کی سزا سنا دی گئی جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعائد کیے گئے ہیں۔ حسن، اصغر اور راشد کو میچز فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیاہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔