لاہور (دنیا نیوز ) ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی فیصلہ کن جنگ کل دبئی میں چھڑے گی، بنگلا دیش کا ناقابل شکست اور پانچ بار کی چیمپئن بھارتی ٹیم سے جوڑ پڑے گا۔
دبئی کا میدان اس بار فائنل کا میزبان ہوگا، ایشیا کپ کا آخری معرکہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان آج سجے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ساڑھے چار بجے ہی شروع ہو گا۔
سپر فور کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دینے والے بنگال ٹائیگرز انجری کے شکار شکیب الحسن کے بغیر اِن ایکشن ہوں گے۔ بھارتی کیمپ میں بھی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
افغانستان کے خلاف آرام کے بعد کپتان روہت شرما کا کم بیک ہوگا، ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارت کو واضح برتری حاصل ہے۔ چونتیس میں سے اٹھائیس میچ جیتے، پانچ میں بنگلہ دیش کامیاب رہا۔ سپر فور کے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو دھول چٹائی تھی۔