دبئی (دنیا نیوز ) ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت اور افغانستان کا میچ ٹائی ہوگیا، دونوں ٹیموں نے 252/252 رنز بنائے، ایک سو چوبیس رنز کی اننگز کھیلنے پر محمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور افغانستان کا میچ ٹائی ہوگیا، دونوں ٹیموں نے دو سو باون، دو سو باون رنز بنائے، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ پر دو سو باون رنز بنائے، اوپنر محمد شہزاد نے ایک سو چوبیس رنز کی دلکش اننگز کھیلی، 11 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔
محمدنبی نے چونسٹھ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، رویندر جدیجہ، نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں بھارت کی ٹیم بھی دو سو باون رنز ہی بنا سکی، لوکیش راہول ساٹھ اور امباتی رائیڈو ستاون رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے آفتاب عالم محمد نبی اور راشد خان نے دو دو شکار کئے۔ افغانستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا یہ 36 واں ٹائی میچ تھا۔