قومی ویمن کرکٹ ٹیم جویریہ ودود کی قیادت میں دورہ بنگلہ دیش کیلئے روانہ

Last Updated On 29 September,2018 11:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگئی، جویریہ ودود پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔

قومی ویم کرکٹ ٹیم لاہور ائیر پورٹ سے غیر ملکی پرواز پر براستہ دبئی بنگلہ دیش روانہ ہوئی۔ کپتان جویریہ ودود پہلی بار ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔ بسمہ معروف سرجری کے باعث سلیکٹ نہیں ہو سکیں۔

دورہ بنگلہ دیش میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم یکم سے 6 اکتوبر تک 4 ٹی ٹونٹی میچزکھیلے گی۔ دورہ بنگلہ دیش کے بعد قومی ٹیم ملائشیا میں آسٹریلیا اور ملائشیا کے ساتھ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ ویمنز ٹیم ملائشیا سے براہ راست ویسٹ انڈیز جائے گی جہاں 9 نومبر سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔