دبئی: (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلین فاسٹ بالرز مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل نے سات اکتوبر سے شروع ہونے والی پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کے سینئر بیٹسمین اظہرعلی کو اپنا اہم ترین ہدف قرار دے دیا ہے ۔
مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی وکٹوں پر اظہرعلی کا ریکارڈ بہت اچھا ہے لہٰذا ان کی وکٹ کا حصول اولین ترجیح ہو گی۔ تجربہ کار آسٹریلین پیسر پیٹر سڈل کے مطابق کسی بھی ٹیم کے اہم ترین بیٹسمین کی جلد رخصتی سے مقابلے میں برتری کا امکان بڑھ جاتا ہے اور وہ اظہرعلی کو ٹارگٹ کریں گے۔