آسٹریلیا اور پاکستان اے کا 4 روزہ ٹیسٹ میچ ڈرا

Last Updated On 02 October,2018 09:56 pm

دبئی: (دنیا نیوز) ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے دبئی میں پاکستان اے اور آسٹریلیا کا چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا، وہاب ریاض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے، کینگروز اور شاہینوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

دبئی کے میدان میں پاکستان اے کی باؤلنگ ناکام رہی تاہم آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کا اختتام ڈرا کیساتھ ہوا۔ قومی بلے باز عابد علی نے دونوں اننگز میں نصف سنچری سکور کی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 494 رنز بنائے اور پاکستان اے پر 216 رنز کی برتری حاصل کی۔ مچل مارش 162 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان اے پہلی اننگز میں دو سو اٹھہتر رنز ہی بنا سکی، آف اسپنر نیتھن لیون نے آٹھ شکار کیے۔

دوسری اننگز میں قومی اے ٹیم 7وکٹ پر 261،،رنز بنا سکی، آسٹریلیا کے جان ہالینڈ نے 5 وکٹیں اڑائیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔