دبئی(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین اوپنر میٹ رینشا پاکستان اے کیخلاف ٹور میچ کے دوران زخمی ہوگئے، وہ شارٹ لیگ پوزیشن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ انہیں پاکستانی بلے بازعابد علی کا تیز پل شاٹ ہیلمٹ پر لگا۔
میڈیکل سٹاف نے گراؤنڈ میں پہنچ کران کا معائنہ کیا۔ وہ میچ کے باقی حصے میں نہیں کھیل سکیں گے اور پاکستانی ٹیم نے ان کی جگہ مارنوس لابوس چانگ کو بطور متبادل پلیئر آسٹریلوی ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔