ٹور میچ میں پاکستان ’اے‘ کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

Last Updated On 01 October,2018 09:16 pm

دبئی: (دنیا نیوز) ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے دبئی میں جاری پریکٹس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان اے کے خلاف چار وکٹ پر چار سو چورانوے رنز بنا لیے، آسٹریلیا نے قومی جونیئر کھلاڑیوں کے خلاف 216 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

دبئی میں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے دو سو سات رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 494 رنز بنا لیے جس سے انہیں پاکستان اے کے خلاف 216 رنزکی برتری حاصل ہو گئی۔

مچل مارش 162 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ان کے بھائی شان مارش نے ٹوٹل میں 94 رنز کا اضافہ کیا۔ ٹریوس ہیڈ 90، لیبو شین 39 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے پاکستان اے کی پوری ٹیم دو سو اٹھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اوپنر سمیع اسلم اکاون جبکہ عابد علی نے پچاسی رنز جوڑے، آف اسپنر نیتھن لیون نے آٹھ شکار کیے۔