لاہور: (دنیا نیوز) 37 سالہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے طلب کر لیا گیا۔ محمد حفیظ جلد یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سات اکتوبر سے شروع ہو گی۔ قومی آل راؤنڈر نے ایشیا کپ سے ڈراپ کیے جانے پر احتجاج کی کال دی تھی۔ ہنگامی پریس کانفرنس کے اعلان پر پی سی بی نے انہیں نمائندگی کا موقع دینے کا وعدہ کیا جو اب پورا کر دیا گیا ہے۔
محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے پچاس میچز میں تین ہزار چار سو باون رنز بنائے، جن میں نو سنچریز اور بارہ نصف سنچریز شامل ہیں جبکہ باون وکٹیں بھی ان کے ٹیسٹ ریکارڈ بُک میں درج ہیں۔