کیمبرلے (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔
زمبابوین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.1 اوورز میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ، نگیڈی نے 3 جبکہ ربادا، پہلک وایو اور عمران طاہر نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 26.1 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، ہنرچ کلاسن 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ٹنڈئی چتارا اور مسکدزا نے 2، 2 اور ماووتا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا