بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب اختر سے ڈرتا تھا :سہواگ

Last Updated On 02 October,2018 09:15 am

لاہور (دنیا نیوز ) روایتی حریف ہونے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں سے جڑی کوئی پرانی بات بھی دیوانوں کے لیے بڑی دلچسپ ہوتی ہے، سابق بلے باز وریندر سہواگ سپیڈ اسٹار شعیب اختر سے ڈرتے تھے، اس اعتراف نے ایک بار پھر میڈیا پر تہلکا مچا دیا ہے۔

بھارت کے مایہ ناز بلے باز وریندر سہواگ نے سچ اگل کر کرکٹ دیوانوں میں نیا ولولہ پیدا کر دیا۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر تھے ہی اتنے تیکھے کہ آج بھی بڑے بڑوں کو ڈرا دے۔

وریندر سہواگ نے ایک سو چار ٹیسٹ، دو سو اکاون ون ڈے اور انیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں رنز کے انبار لگائے، ہر کسی کے سامنے ڈٹ جانے والے بیٹسمین کی شعیب اختر ہی نہیں لیجنڈری وسیم اکرم سے بھی ہٹ جاتی تھی۔