’’اگر آپ بہت تخلیقی ہیں تو کرکٹ کہیں بھی کھیلی جاسکتی ہے ‘‘

Last Updated On 02 October,2018 09:42 pm

دبئی: (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کیمطابق کرکٹ کہیں بھی کھیلی جاسکتی ہے. آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اگر آپ بہت زیادہ تخلیقی ہیں تو کرکٹ کہیں بھی کھیلی جاسکتی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ خوبصورت تصویر انہیں پاکستانی شہری مبشر جدون کی جانب سے بھیجی گئی جو ایبٹ آباد کے گاؤں چمناکا کے مکین ہیں۔

اس سے قبل حمزہ نامی پاکستانی نے آئی سی سی کو ایک ویڈیو بھیجی تھی جس میں کھلاڑی کے آؤٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سوال کیا گیاتھا۔