ابوظہبی: (دنیا نیوز) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔ کپتان ولیمسن اور ایچ ایم نکولس نے 55 ویں اوور تک سکور 148 تک پہنچا دیا۔
سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 26رنز 2 وکٹ سے ادھوری دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ 37 کے سکور پر سومرویلے 4رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ روز ٹیلر 60 کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 22 رنز بنائے۔ جس کے بعد ولیمسن اور ایچ ایم نکولس نے طویل شرکت کے دوران 55 ویں اوور تک سکور 148 تک پہنچا دیا۔ ولیمسن نے 80 اور نکولس نے 33 رنز بنائے۔
گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنائے تھےجب کہ اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 48 رنز بنانے تھے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔