ابوظہبی : (دنیا نیوز) ابوظہبی میں آج فیصلہ کن میچ کا پانچواں اور آخری روز ہے، پاکستان کے 6 کھلاڑی 110 رنز پر پویلین لوٹ گئے. نیوزی لینڈ نے 353 رنز پر دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی تھی، پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف ملا جو شاہینوں کو پہاڑ دکھائی دینے لگا.
ابوظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں کی مایوس کن کارکردگی، 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے 353 رنز پر دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔ اس طرح شاہیںون کو 280 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے اور جیت کیلئے 79 اوورز میں 3 کی اوسط سے رنز بنانے ہیں۔
گرین شرٹپس کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور 19 کے مجموعی سکور پر حفیظ 8 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اظہر علی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بعدازاں حارث سہیل 9، اسد شفیق صفر، امام الحق 22 اور کپتان سرفراز احمد 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بابراعظم اور بلال آصف کی کیویز بولروں کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔ اس سے قبل پانچویں روز کا کھیل شروع ہوا تو پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انہوں نے 139 رنز کی اننگز کھیلی۔
گزشتہ روز کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹیسٹ کیریئرکی 19ویں سنچری سکور کی، کین ولیمسن 139رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ہینری نکولس 90 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز کیوی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹیلر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعے کو 272 تک پہنچایا، دونوں بلے بازوں کے درمیان تک 212 رنز کی قیمتی پارٹرشپ ہو چکی ہے، کل جب کھیل ختم ہوا تو ولیمسن 139 اور نکولس 90 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔