سپاٹ فکسنگ: ناصر جمشید سمیت 3 افراد پر برطانیہ میں فرد جرم عائد

Last Updated On 20 December,2018 04:26 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) سپاٹ فکسنگ اور رشوت سمیت 2 الزامات پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سمیت تین افراد کے خلاف برطانیہ میں فرد جرم عائد کر دی گئی، پہلی پیشی 15 جنوری کو مانچسٹر میں ہو گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سمیت تین افراد پر برطانیہ میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے میچ فکسنگ اور رشوت سمیت دو الزامات میں ناصر جمشید کے ساتھ یوسف انور اور محمد اعجاز پر فرد جرم عائد کی ہے۔

برطانوی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ٹورنامنٹس میں سپاٹ فکسنگ کی، تینوں کو کراؤن کورٹ نے فرد جرم کے سمن جاری کیے گئے ہیں۔

ناصر جمشید سمیت تینوں کی پہلی پیشی 15 جنوری 2019ء کو مانچسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں ہو گی۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل کیس میں ناصر جمشید پر 10 سال پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔