دبئی : (دنیا نیوز) بلے بازوں میں کوہلی پہلے، اظہر علی دسویں نمبر پر برقرار ہیں، پرتھ ٹیسٹ کے ہیرو نیتھن لیون باولنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انجری کے شکار محمد عباس کی چوتھی پوزیشن ہے۔
دبئی سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے اور اظہر علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں، بھارت کے خلاف ہی 72 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ایک درجہ جمپ لگا کر بارہویں نمبر کے بلے باز بن گئے
بولنگ میں تبدیلیاں دیکھی گئیں، بھارت کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے ہیرو نیتھن لیون نے ترقی کرتے ہوئے ساتویں نمبر پر قبضہ جما لیا، ان کے ساتھ کھلاڑی جوش ہیزل وُڈ کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا۔ وہ نویں نمبر کے بولر بن گئے، انجری کا شکار قومی فاسٹ بولر محمد عباس چوتھے نمبر پر ہیں۔