سپنر یاسر شاہ نے جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا

Last Updated On 21 December,2018 04:47 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) گلی ماسٹر یاسر شاہ نے جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ پاکستان اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

یاسر شاہ جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔ لیگ اسپنر نے بینونی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔ گگلی ماسٹر نے حال ہی میں تیزترین 200 ٹیسٹ شکارکرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پروٹیز کے دیس شاہینوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا 26 دسمبر سے آغاز ہو گا۔ طویل دورانیے کی کرکٹ میں پروٹیز کو برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک دس ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ چھ میں پروٹیز جیتے، صرف ایک ہارے جبکہ تین سیریز بے نتیجہ رہیں۔