لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ عالمی کپ اپنے نام کرنے والی ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالر ملیں گے، مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر تقسیم ہوں گے۔
آئی سی سی کا ورلڈ کپ میگا ایونٹ کیلئے بڑے انعام کا اعلان، فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 20 لاکھ ڈالر انعام وصول کرے گی۔
سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ لیگ میچز جیتنے والی ٹیمیں 40، 40 ہزار ڈالر کی حق دار ہوں گی۔ گزشتہ ورلڈکپ میں فاتح ٹیم آسٹریلیا کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرملے تھے۔
2019 کی فاتح ٹیم کی 2015 کی نسبت اڑھائی لاکھ ڈالرز زیادہ ملیں گے۔