کرکٹ ورلڈ‌ کپ، آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Last Updated On 25 June,2019 05:43 pm

لندن: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں آج میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ شروع ہو گیا، قبل ازیں‌ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس کے اوپنرز فنچ اور وارنر نے پچ سنبھال لی.

میچ کا لائیو سکور: 

 

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین میچ لارڈز میں شروع ہو گیا۔ ٹاس میزبان انگلش ٹیم نے جیتا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کےبعد اوپنرز ایرون  فنچ اور ڈیوڈ وارنر میدان میں اترے اور 13 چوکوں کی مدد سے 16 ویں اوور کے اختتام تک 83 رنز بنائے۔ اس دوران فنچ نے مجموعی سکور میں 47 رنز کا اضافہ کیا اور انگلش باولرز کو 9 چوکے مارے جبکہ وارنر نے 4 چوکے لگائے اور 31 رنز کا اضافہ کیا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے اور ایک میچ میں شکست کے بعد گینگروز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ اسکورننگ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ میزبان انگلینڈ نے میگا ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور دو میچز میں شکست کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔