مرحوم بیٹی کے علاج کیلئے انضمام بھائی نے بورڈ سے فنڈز کی بات کی: آصف علی

Last Updated On 18 July,2019 05:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے انضمام الحق کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر نے بیٹی کے معاملے پر بورڈ سے فنڈز کی بات کی۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب چیف سلیکٹر انضمام بھائی کو پتا چلا کہ میری بیٹی (جو انتقال کر گئی ہے) چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہے تو ذاتی طور پر کرکٹ بورڈ کے دفتر گئے اور بورڈ حکام سے بیٹی کے علاج کیلئے فنڈز کی بات کی اور یہ سب معاملات خود حل کئے۔

 

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی انتقال کر گئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ انضمام الحق ایک ایسے لیجنڈ ہیں جنکی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے گراﺅنڈ کے اندر اور باہر رول ماڈل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفے کا اعلان کر دیا

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر گزشتہ روز عہدے سے استعفی دے دیا تھا، ان کی مدت 30 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔